اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کشمیر میں اپنے اقدامات کی جانب سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے یہ جھوٹا دعوا کر رہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد اس کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہوئے ہیں۔ انھوں نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ ہندوستان اپنے زیر انتظام کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لئے اس قسم کے دعوے کر رہا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسی کے ساتھ جمعے کو جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلیفون پر کشمیر کے مسئلے پر گفتگو کی اور انہیں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔
/129
24 اگست 2019 - 07:26
News ID: 970973
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستان پر کشمیر کے حالات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لینے کا الزام لگایا ہے۔